ڈی پی او مظفرگڑھ کا تھانہ روہیلانوالی کا دورہ، کرائم میٹنگ

ڈی پی او مظفرگڑھ کا تھانہ روہیلانوالی کا دورہ، کرائم میٹنگ

زیر التوا مقدمات نمٹانے ، اشتہاریوں کی گرفتاری ، پولیس گشت مؤثر بنانے کی ہدایت

ماہڑہ (نامہ نگار) ڈی پی او مظفرگڑھ سید غضنفر علی شاہ نے اے ایس پی نبیل احمد لنگڑیال کے ہمراہ رات گئے تھانہ روہیلانوالی کا دورہ کیا اور کرائم میٹنگ کی صدارت کی۔ اس موقع پر انہوں نے تھانے کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور پولیس ریکارڈ کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران ڈی پی او نے محرر آفس اور مال خانہ چیک کیا، جبکہ فرنٹ ڈیسک پر آن لائن ریکارڈ کی تکمیل اور دستیابی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے حوالات میں بند ملزمان سے بھی ملاقات کی۔بعد ازاں تھانے میں منعقدہ کرائم میٹنگ میں ڈی ایس پی صدر سرکل خان گڑھ، ایس ایچ او روہیلانوالی ساجد سلطان اور تمام تفتیشی افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈی پی او نے زیر التوا مقدمات کی تفتیش مکمل کرنے ، اشتہاری ملزمان کی گرفتاری اور زیر التوا روڈز کی تکمیل مقررہ مدت میں یقینی بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ پولیس افسران اپنی ذمہ داریاں بروقت ادا کریں اور ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر موصول ہونے والی کالز پر فوری کارروائی یقینی بنائیں۔ جرائم کی روک تھام کے لیے بھی مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ڈی پی او سید غضنفر علی شاہ نے ہدایت کی کہ تھانے کی حدود میں پولیس گشت بڑھایا جائے اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...