تجاوزات کے خلاف آپریشن بھاری مقدار میں سامان ضبط

 تجاوزات کے خلاف آپریشن بھاری مقدار میں سامان ضبط

ملتان (وقائع نگار خصوصی)ڈپٹی کمشنر ملتان ڈاکٹر فیصل سلیم کی ہدایت پر شہر بھر میں تجاوزات کے خاتمے کے لئے ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں جاری ہیں۔۔

۔ اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی مکرم سلطان کی سربراہی میں انتظامی ٹیم نے کچہری چوک اور نشتر روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔کارروائی کے دوران سڑکوں، فٹ پاتھوں اور عوامی گزرگاہوں پر قائم غیرقانونی تجاوزات ختم کرتے ہوئے بھاری مقدار میں سامان قبضے میں لے لیا ۔گیا۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم نے کہا کہ ٹریفک کی روانی متاثر کرنے اور عوامی راستوں پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔ انہوں نے متعلقہ افسروں کو ہدایت کی کہ تجاوزات کے خاتمے کے بعد دوبارہ قبضہ کرنے والوں کے خلاف بھی سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...