گھریلو جھگڑے پر فائرنگ، خاتون زخمی، ملزم ساتھیوں سمیت فرار

 گھریلو جھگڑے پر فائرنگ، خاتون زخمی، ملزم ساتھیوں سمیت فرار

بستی ملوک میں رشتہ داروں کے جھگڑے میں ملزم نے رائفل سے فائرنگ کردی

ملتان (کرائم رپورٹر)تھانہ بستی ملوک کی حدود میں گھریلو تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں 55 سالہ خاتون زخمی ہو گئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزموں کی گرفتاری کے لئے کارروائی شروع کر دی۔پولیس کے مطابق زبیدہ بی بی اپنے رشتہ داروں کے گھر موجود تھیں کہ ملزم شہزاد اپنے دو سے تین نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ گاڑی پر وہاں پہنچ گیا۔ ملزموں کی آمد پر فریقین کے درمیان جھگڑا شروع ہو گیا، جس کے دوران ملزم شہزاد نے مبینہ طور پر رائفل سے فائرنگ کر دی۔ گولی زبیدہ بی بی کے پیٹ میں لگی، جس سے وہ شدید زخمی ہو گئیں۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ بستی ملوک پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کیے ۔ زخمی خاتون کو ریسکیو 1122 کے ذریعے طبی امداد کے لئے نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ ملزم شہزاد اور اس کے نامعلوم ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق ملزموں کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لانے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...