صدر ٹرمپ مشرق وسطیٰ کو کسی طویل جنگ میں دھکیلنے کے سخت خلاف ہیں، جے ڈی وینس

واشنگٹن: (دنیا نیوز) نائب امریکی صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ مشرق وسطیٰ کو کسی طویل جنگ میں دھکیلنے کے سخت خلاف ہیں۔

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایران کے ساتھ جاری رابطوں کے حوالے سے کہا ہے کہ ہم نے ایران کے معاملے پر کچھ پیشرفت کی ہے، دیکھیں گے کہ کیا ہم مزید پیش رفت کر سکتے ہیں، ایران پر دوبارہ حملے شروع کرنے کیلئے کوئی ڈیڈ لائن مقرر نہیں ہے۔

انہوں نے امریکی حکمت عملی واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا فوجی، اقتصادی اور سفارتی دباؤ کا ملا جلا استعمال کر رہا ہے اور پہلی ترجیح آبنائے ہرمز کو بحری بارودی سرنگوں سے پاک کر کے محفوظ تجارتی راستوں کو بحال کرنا ہے تاکہ تیل کی برآمدات پرانی سطح پر آ سکیں اور پٹرول کی قیمتیں کم ہوں۔

جے ڈی وینس نے ایران میں کسی بھی قسم کی فوجی مداخلت یا حکومت کی تبدیلی کیلئے امریکی زمینی افواج بھیجنے کے امکان کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہم اب اس کاروبار کا حصہ نہیں ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا ایران کے جوہری پروگرام کو مستقل طور پر بند دیکھنا چاہتا ہے تاہم حکومت کی تبدیلی کا فیصلہ صرف ایرانی عوام کا اپنا حق ہونا چاہیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...