ایران کے جزیرہ قشم اور آبنائے ہرمز کے اطراف میں شدید دھماکوں کی اطلاعات

تہران: (دنیا نیوز) ایران کے اسٹریٹجک اہمیت کے حامل جزیرہ قشم اور آبنائے ہرمز کے اطراف میں شدید دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

ایرانی سرکاری میڈیا اور بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق قشم جزیرے پر یکے بعد دیگرے کم از کم 5 زوردار دھماکے سنے گئے، جن کی شدت سے قریبی عمارتوں کے در و دیوار لرز اٹھے، مقامی آبادی نے فضائی حدود میں نامعلوم جنگی طیاروں کی پروازوں کا دعویٰ بھی کیا ہے۔

ان دھماکوں کے فوری بعد ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے کہا ہے کہ انہوں نے جزیرہ قشم کے جنوب میں جدید الیکٹرانک وار فیئر سسٹم کے ذریعے امریکا کے دو ایم کیو ایم ون سیون زیرو جاسوس ڈرونز کو ناکارہ بنا کر قبضے میں لے لیا ہے، جبکہ آبنائے ہرمز کے مشرقی حصے میں ایک امریکی ایم کیو نائن ریپر ڈرون کو مار گرایا ہے۔

یہ واقعہ آبنائے ہرمز میں بڑھتی ہوئی بحری کشیدگی اور بارودی سرنگوں کے دھماکوں کے سلسلے کے بعد سامنے آیا ہے، تاہم دھماکوں کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان یا کسی ممکنہ فضائی حملے کی آزادانہ ذرائع سے تاحال کوئی تصدیق سامنے نہیں آئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...