پاکستانی ٹیم میں بے پناہ ٹیلنٹ، مضبوط بنانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں: ہیڈ کوچ
لاہور: (دنیا نیوز) پاکستانی فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ نولبرٹو سولانو نے کہا کہ قومی فٹبال ٹیم کو مضبوط بنانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔
ہیڈ کوچ نولبرٹو سولانو نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستانی نوجوان فٹبالرز میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، انہیں مناسب وسائل اور سرپرستی کی ضرورت ہے، پاکستان میں فٹبال کے فروغ کیلئے سپانسرز اور وسائل کی فراہمی ناگزیر ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں کی فٹنس سے مکمل مطمئن نہیں، پاکستانی فٹبالرز کو جسمانی طور پر مزید مضبوط ہونا ہوگا، ساف چیمپئن شپ میں پہلا ہدف اگلے مرحلے اور سیمی فائنل تک رسائی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments