آپریشن الفارس الشهم 3 کے تحت 343 ٹن انسانی امداد امارات سے غزہ روانہ

العریش: (سید مدثر خوشنود) متحدہ عرب امارات نے فلسطینی عوام کی مدد اور ان کی بنیادی ضروریات پوری کرنے کیلئے 343 ٹن انسانی امداد غزہ پہنچا دی، امدادی سامان 38 ٹرکوں پر مشتمل 4 کھیپوں کی صورت میں آپریشن الفارس الشهم 3 کے تحت غزہ بھیجا گیا۔

اماراتی حکام کے مطابق امدادی سامان میں خوراک اور رہائش کیلئے ضروری اشیا شامل ہیں، امدادی کارروائیوں کے تحت العریش میں قائم یو اے ای کے انسانی امداد کے لاجسٹک مرکز میں سامان وصول کرنے، اس کی درجہ بندی اور غزہ روانگی کا سلسلہ جاری ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ امدادی قافلوں کی تیاری اور ترسیل ایک مربوط نظام کے تحت کی جا رہی ہے تاکہ ضرورت مند فلسطینیوں تک امداد کی مسلسل فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

متحدہ عرب امارات کی جانب سے آپریشن الفارس الشهم 3 کے تحت باقاعدگی سے انسانی امداد بھیجی جا رہی ہے، جس کا مقصد فلسطینی عوام کی مشکلات کم کرنا اور انہیں درپیش ہنگامی انسانی ضروریات پوری کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...