کارحادثہ، ماں باپ کے بعد 2سالہ بچی بھی چل بسی

 کارحادثہ، ماں باپ کے بعد 2سالہ بچی بھی چل بسی

بلال،ثوبیہ موقع پر دم توڑ گئے ، بیٹی نشتر ہسپتال میں زیر علاج تھی

ملتان (کرائم رپورٹر)تھانہ شاہ شمس کے علاقہ نہر پر کار حادثہ کا معاملہ،ماں باپ کے بعد دوسالہ بیٹی بھی نشتر ہسپتال میں دم توڑ گئی معاملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا تاہم پولیس تاحال ملزموں کو گرفتار نہ کرسکی ہے ۔واضح رہے کہ ہفتہ کی شام قاسم پور نہر پر ایک تیز رفتار کار نے موٹرسائیکل کو ہٹ کیا کار اور موٹرسائیکل دونوں نہر میں جاگرے تھے موٹرسائیکل پر سوار میاں بیوی بلال اور ثوبیہ موقع پر جان بحق ہوگئے تھے جبکہ ان کی دوسالہ بیٹی جو شدید زخمی تھی نشتر منتقل کیا گیا تھا جو نشتر ہسپتال میں دم توڑ گئی ہے افسوسناک واقعے میں ہلاکتوں کی تعداد تین ہوگئی ہے جس میں ماں باپ اور بیٹی شامل ہیں وقوعہ کے وقت کارسوار موقع سے فرار ہوگیا تھا پولیس نے کار کی ملکیتی تفصیل نکالی تو یہ پٹھان کالونی کے شعیب کی ملکیت نکلی جہاں ریڈ کیا گیا مگر گھر کو تالا تھا پولیس تاحال فرار ہونے والے کارسوار ملزموں کو گرفتار نہ کرسکی ہے تاہم پولیس کی جانب سے ریڈ جاری ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...