تیز رفتار لوڈر رکشہ الٹنے سے ڈرائیور جاں بحق

تیز رفتار لوڈر رکشہ الٹنے سے ڈرائیور جاں بحق

ملتان (کرائم رپورٹر)مظفرگڑھ روڈ پل عاشق آباد کے قریب ٹریفک حادثہ میں رکشہ ڈرائیور جا ں بحق ہوگیا ۔

 تیز رفتار لوڈر رکشہ بے قابو ہو کر ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر الٹ گیا۔ حادثے کے نتیجے میں لوڈر رکشے کا ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہو گیا۔جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت محمد رمضان ولد اللہ دتہ، عمر 40 سال کے نام سے ہوئی۔ ریسکیو 1122 ملتان کی موٹر بائیک ایمبولینس اور ایمبولینس فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر متاثرہ شخص کو طبی امداد فراہم کی اور سی پی آر بھی کیا، تاہم اس کی سانس بحال نہ ہو سکی۔جاں بحق شخص کو سر پر شدید چوٹیں آئی۔ پولیس کو واقعے سے متعلق اطلاع دے دی گئی۔لواحقین کی درخواست پر قانونی کارروائی نہ کرنے کے فیصلے کے بعد جاں بحق شخص کی میت گھر منتقل کر دی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...