خاندانی دشمنی پر 15 سالہ طالب علم پر تشدد، چہرہ زخمی

خاندانی دشمنی پر 15 سالہ طالب علم پر تشدد، چہرہ زخمی

مانکا بھٹہ میں کھیتوں کو پانی لگاتے نوجوان پر ڈنڈوں سے حملہ، زخمی ہسپتال منتقل

وسندے والی (نامہ نگار) نواحی علاقے مانکا بھٹہ میں خاندانی مخاصمت کے باعث مبینہ طور پر تین افراد نے اپنے رشتہ داروں کے ہمراہ 15 سالہ طالب علم کو تشدد کا نشانہ بنا دیا، جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔تفصیلات کے مطابق مانکا بھٹہ کے رہائشی اللہ دتہ بھٹہ، سیف اللہ بھٹہ اور عمیر بھٹہ مبینہ طور پر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ڈنڈوں اور سوٹوں سے مسلح ہوکر کھیتوں کو پانی لگانے والے محمد اویس اشرف پر حملہ آور ہوگئے ۔ ملزمان نے طالب علم کو تشدد کا نشانہ بنایا، جبکہ ایک حملہ آور نے کسی کے وار سے اس کا چہرہ بھی زخمی کردیا۔واقعے کے بعد مقامی افراد نے زخمی محمد اویس اشرف کو فوری طور پر شاہ جمال کے مقامی ہسپتال منتقل کیا، جہاں اسے طبی امداد فراہم کی گئی۔ زخمی طالب علم کے والد کی درخواست پر تھانہ شاہ جمال پولیس نے قانونی کارروائی شروع کردی ہے ۔دریں اثنا، اہل علاقہ نے پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرکے نامزد ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے اور متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے ۔ تاہم آخری اطلاعات تک پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...