کبیروالا میں گندم کا بیج مہنگے داموں فروخت، کسان پریشان

کبیروالا میں گندم کا بیج مہنگے داموں فروخت، کسان پریشان

سرکاری نرخ نامے نظرانداز ، بلیک مارکیٹنگ ، کسانوں کا فوری کارروائی کا مطالبہ

جودھ پور،بارہ میل (نمائندہ دنیا) کبیروالا اور نواحی علاقوں میں گندم کی کاشت کا سیزن شروع ہوتے ہی بیج کی قیمتوں میں من مانے اضافے اور مبینہ بلیک مارکیٹنگ کی شکایات سامنے آنے لگی ہیں۔ دکاندار مبینہ طور پر سرکاری نرخ نامے کو نظرانداز کرتے ہوئے اپنی مرضی کے ریٹ پر گندم کا بیج فروخت کر رہے ہیں، جس سے کسان شدید پریشانی کا شکار ہیں۔تفصیلات کے مطابق کبیروالا کے مختلف علاقوں میں گندم کی بجائی شروع ہوچکی ہے ، تاہم مارکیٹ میں گندم کا بیج مہنگے داموں فروخت کیا جارہا ہے ۔ بعض دکانداروں پر الزام ہے کہ وہ بیج کی مصنوعی قلت پیدا کرکے اسے مقررہ نرخوں سے زیادہ قیمت پر فروخت کر رہے ہیں۔ پہلے ہی مالی مشکلات کا شکار کسان مہنگا بیج خریدنے پر مجبور ہیں، جس سے ان کے پیداواری اخراجات میں مزید اضافہ ہورہا ہے ۔کسانوں کا کہنا ہے کہ اس مسئلے کی نشاندہی مختلف اخبارات میں بھی کی جاچکی ہے ، لیکن تاحال صورتحال میں بہتری نہیں آئی۔ انہوں نے اعلیٰ حکام اور محکمہ زراعت کے مقامی افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ گندم کے بیج کی فروخت سرکاری نرخوں پر یقینی بنائی جائے ، ناجائز منافع خوری اور بلیک مارکیٹنگ میں ملوث دکانداروں کے خلاف کارروائی کی جائے تاکہ کسانوں کو ریلیف مل سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...