وہاڑی ملتان روڈ کے اطراف شجرکاری تیز کرنیکی ہدایت

وہاڑی ملتان روڈ کے اطراف شجرکاری تیز کرنیکی ہدایت

ٹف ٹائل لگانے کا کام تیزی سے جاری،پودے لگانے کا کام سست تھا

وہاڑی (خبر نگار،نمائندہ خصوصی)ضلعی انتظامیہ نے میڈیا کی نشاندہی کے بعدوہاڑی ملتان دو رویہ کارپٹڈ ڈسٹ فری روڈ کے اطراف شجرکاری کا سست رفتار کام تیز کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے نومبر کے دوسرے ہفتے میں میگا پراجیکٹ اور وہاڑی ریلوے بازار کی بیوٹیفکیشن کے افتتاح کے متوقع دورے کے پیش نظر میڈیا نے شجرکاری میں تاخیر کی نشاندہی کی تھی۔ رپورٹ کے مطابق ملتان روڈ کے مختلف اڈوں پر ٹف ٹائل لگانے کا کام تیزی سے جاری ہے ، تاہم سڑک کے اطراف پودے لگانے کا کام سست روی کا شکار تھا۔یہ بھی نشاندہی کی گئی کہ شجرکاری کے لیے مختص جگہوں کے نیچے مبینہ طور پر پرانی سڑک کا پختہ تارکول اور روڑا موجود ہے ، جس سے پودوں کی نشوونما متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔ میڈیا رپورٹ کے بعد ضلعی انتظامیہ، محکمہ جنگلات کے افسران اور ٹھیکیدار نے سڑک کا دورہ کیا اور کام تیز کرنے کی ہدایت کی۔ حکام نے پودے مناسب فاصلے اور یکساں ترتیب سے لگانے ، باقاعدگی سے آبپاشی اور مناسب دیکھ بھال یقینی بنانے پر زور دیا۔ حکام کے مطابق موزوں اقسام کے پودوں کی شجرکاری سے ماحولیاتی آلودگی میں کمی اور ماحول خوشگوار بنانے میں مدد ملے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...