مسیحی عبادت گاہوں پر فول پروٖ سکیورٹی انتظامات

مسیحی عبادت گاہوں پر  فول پروٖ سکیورٹی انتظامات

رحیم یارخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ضلع بھر میں واقع گرجا گھروں اور مسیحی برادری کی عبادت گاہوں پر پولیس کی جانب سے انتہائی کڑے اور فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے گئے ۔

 سکیورٹی کے بہترین اقدامات کے باعث مسیحی برادری نے انتہائی پرامن، خوشگوار اور پرسکون ماحول میں اپنی مذہبی عبادات سرانجام دیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عرفان علی سموں کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر کے تمام اہم اور حساس چرچز پر اعلیٰ سطح کا سکیورٹی پلان تشکیل دیا گیا تھا۔ اس موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے عبادت گاہوں کے گرد و نواح اور مرکزی راستوں پر تعینات رہے ۔ چرچز میں داخل ہونے والے تمام افراد کی واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈیٹیکٹرز کے ذریعے مکمل تلاشی لی گئی جبکہ پولیس پیٹرولنگ ٹیموں نے اپنے اپنے علاقوں میں گشت کو بھی مؤثر بنایا۔ تاکہ کسی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہونے پائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...