رکن پور ر یلوے اسٹیشن پر مال گاڑی کی چار ویگنز پٹری سے اتر گئیں

رکن پور ر یلوے اسٹیشن پر مال  گاڑی کی چار ویگنز پٹری سے اتر گئیں

ملتان (خصوصی رپورٹر)رکن پور ریلوے اسٹیشن پر یوسف والا کول مال گاڑی کی آمد کے دوران چار ویگنز پٹری سے اتر گئیں۔

 تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ریلوے عملے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ٹریک کلیئر کرکے ٹرین آپریشن معمول کے مطابق بحال کر دیا۔تفصیلات کے مطابق یوسف والا کول مال گاڑی رکن پور ریلوے اسٹیشن پہنچنے کے دوران ڈیریل ہوگئی، جس کے نتیجے میں اس کی چار ویگنز پٹری سے اتر گئیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ ریلوے عملہ موقع پر پہنچ گیا اور بحالی و امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ابتدائی انکوائری کے مطابق اسٹیشن کا سگنلنگ اور پوائنٹس کا نظام درست حالت میں پایا گیا، جبکہ حادثے کی ابتدائی اور غیر حتمی وجہ متاثرہ ویگن میں تکنیکی خرابی بتائی گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...