انجمن تاجران تیمور روڈ کے نومنتخب عہدیداروں کی حلف برداری

انجمن تاجران تیمور روڈ کے نومنتخب  عہدیداروں کی حلف برداری

ملتان (لیڈی رپورٹر)چیمبر آف سمال ٹریڈرز اتحاد گروپ کے صدر رانا اصغر، جنرل سیکرٹری عبدالصمد ڈوگر، عبدالمجید گجر، شاہد شکور، رانا اسلم اور عزیز الرحمن کمبوہ نے انجمن تاجران تیمور روڈ، باغ بگی تا ٹی مال گودام روڈ کے نومنتخب عہدیداروں سے حلف وفاداری لیا۔

اس موقع پر نومنتخب صدر اشفاق خان، جنرل سیکرٹری رانا محمد فرقان، سینئر نائب صدر محمد اشفاق حسین، نائب صدور وسیم قریشی، شعیب بھٹہ، ملک احسن مصطفی، فنانس سیکرٹری شکیل احمد، سیکرٹری اطلاعات فیاض احمد اور جوائنٹ سیکرٹری عرفان بھٹی سمیت دیگر عہدیداروں نے ذمہ داریاں سنبھالیں۔ تقریب میں گروپ لیڈر عبدالمجید گجر، رانا محمد اقبال، چیئرمین مجلس عاملہ عمران اقبال بلوچ، وائس چیئرمین تجمل حسین، سرپرست اعلیٰ اسلم گجر اور چیئرمین وقار بھٹہ بھی موجود تھے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا اصغر اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ بعض عناصر تاجروں کے انتخابات پر اعتراضات اور دھاندلی کے الزامات لگا کر مختلف مارکیٹوں سے کامیاب ہونے والے تاجروں کو دباؤ کے ذریعے اپنے ساتھ ملانے کی کوشش کر رہے ہیں۔، تاہم ایسی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد سیاست نہیں بلکہ تاجروں کی خدمت اور ان کے مسائل کا حل ہے ۔ تاجر برادری کے حقوق کے لئے ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کرتے رہیں گے ۔نومنتخب صدر اشفاق خان اور جنرل سیکرٹری رانا محمد فرقان نے اعتماد کرنے والے تاجروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ تاجروں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے اور ان کی خدمت کے لئے بھرپور کردار ادا کریں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...