حکومت تاجروں کو سازگار ماحول فراہم کرے :حاجی اسلم
غیر ضروری ٹیکسوں اور مشکلات میں کمی لائے جائے ، حاجی نوید ،مشترکہ بیان
وہاڑی (خبرنگار )مرکزی انجمن تاجران کریانہ ایسوسی ایشن کے صدر حاجی محمد اسلم مدنی اور صرافہ ایسوسی ایشن کے صدر حاجی نوید اختر رانا نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ وہاڑی کی تاجر برادری شہر کی معاشی ترقی، کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور عوام کو روزمرہ ضروریات کی اشیا کی فراہمی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے ، انہوں نے کہا کہ تاجر ملکی معیشت کا اہم ستون ہیں اور مہنگائی، بجلی و گیس کے بھاری بلوں، ٹیکسوں اور کاروباری اخراجات میں اضافے کے باوجود اپنے کاروبار جاری رکھے ہوئے ہیں حکومت کو چاہیے کہ تاجروں کو کاروبار کے لیے سازگار ماحول فراہم کرے ،غیر ضروری ٹیکسوں اور مشکلات میں کمی لائے اور چھوٹے تاجروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے انہوں نے کہا کہ تاجر برادری شہر کی تعمیر و ترقی اور عوامی فلاح کے کاموں میں بھی ہمیشہ اپنا مثبت کردار ادا کرتی رہے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments