خانیوال:داخلی راستوں کی بیوٹیفکیشن کے منصوبے کا آغاز
لاہور موڑ تا نیازی چوک شجرکاری کیلئے محکمہ جنگلات کو ٹاسک سونپ دیا گیا
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے خوبصورت پنجاب ویژن کے تحت خانیوال شہر کے داخلی راستوں کی تزئین و آرائش، شجرکاری اور بیوٹیفکیشن کے منصوبے پر عملی کام کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر حنا ارشد کی زیر سرپرستی جی ٹی روڈ پر خصوصی شجرکاری اور خوبصورتی کی مہم شروع کر دی گئی ہے ۔اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر حنا ارشد نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز اور محکمہ جنگلات کے افسران کے ہمراہ جی ٹی روڈ پر قائم گرین بیلٹس کا معائنہ کیا اور جاری و مجوزہ ترقیاتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر لاہور موڑ سے نیازی چوک تک شجرکاری مہم کے لیے محکمہ جنگلات کو خصوصی ٹاسک سونپ دیا گیا تاکہ شاہراہ کے اطراف زیادہ سے زیادہ پودے اور درخت لگائے جا سکیں۔ڈپٹی کمشنر نے سٹی انٹری گیٹ پر خوبصورت پودوں اور بڑے درختوں کی شجرکاری کے کام کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے لاہور موڑ پر صفائی ستھرائی کے انتظامات بہتر بنانے اور بس سٹینڈز کے ویٹنگ ایریاز میں صفائی کا معیار برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر حنا ارشد نے کہا کہ خانیوال شہر کو بیوٹیفکیشن کے حوالے سے ایک نئی پہچان دیں گے ۔ شہر کے داخلی راستوں پر خوبصورت مانومنٹس تعمیر کیے جا رہے ہیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments