مہنگائی، ٹیکسز،جرمانوں سے کاروبار تباہ ہو گئے :سید ناصر

 مہنگائی، ٹیکسز،جرمانوں سے کاروبار تباہ ہو گئے :سید ناصر

اخراجات پورے کرنا مشکل ہو چکا ،نائب صدر ٹریڈرز ایسوسی ایشن خانیوال

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے نائب صدر پیر سید ناصر شاہ نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی، بھاری بھرکم ٹیکسز اور آئے روز عائد ہونے والے جرمانوں نے عوام اور کاروباری طبقے کا جینا دوبھر کر دیا ہے ۔ عام شہری پہلے ہی مہنگائی کے ہاتھوں پریشان ہیں جبکہ اضافی ٹیکسز اور دیگر مالی بوجھ نے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اشیائے خوردونوش، بجلی، گیس اور دیگر بنیادی ضروریات زندگی کی قیمتوں میں اضافے کے باعث سفید پوش طبقہ شدید معاشی دباؤ کا شکار ہے ۔ چھوٹے تاجروں کے لیے کاروباری اخراجات پورے کرنا مشکل ہو چکا ہے ۔

، جبکہ بھاری ٹیکسز اور جرمانوں سے کاروباری سرگرمیاں بھی متاثر ہو رہی ہیں۔ان خیالات کا اظہا رانہوں نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا ،پیر سید ناصر شاہ نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ عوام اور تاجروں کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیکسوں کے نظام پر نظرثانی کرے ، ناجائز جرمانوں کا خاتمہ کیا جائے اور چھوٹے کاروباری طبقے کو خصوصی ریلیف فراہم کیا جائے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مہنگائی پر قابو پانے اور عوام کو بنیادی ضروریات زندگی مناسب نرخوں پر فراہم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...