گیس چوری اور غیر قانونی استعمال پر 171 میٹر منقطع
2820 مقامات کی چیکنگ ، کمپریسر کے غیر قانونی استعمال پر 117 میٹر کاٹے گئے
ملتان (خصوصی رپورٹر)سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) نے گیس چوری، غیر قانونی استعمال اور تکنیکی خلاف ورزیوں کے خلاف ہفتہ وار کارروائیوں کی رپورٹ جاری کر دی۔ ترجمان کے مطابق جنرل منیجر کی ہدایت پر یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس کی کارروائیاں جاری ہیں۔ ملتان کے مختلف علاقوں میں اب تک 2820 مقامات کی تلاشی اور چیکنگ کی گئی، جس کے دوران قواعد و ضوابط کی خلاف ورزیوں پر مجموعی طور پر 171 گیس میٹر منقطع کیے گئے ۔ رپورٹ کے مطابق غیر قانونی کمپریسر استعمال کرنے پر 117 میٹر منقطع کیے گئے ، جن میں سابقہ کارروائیوں کے 102 اور حالیہ کارروائی کے 16 میٹر شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 9 مقامات پر غیر قانونی ایکسٹینشنز ختم کی گئیں، جبکہ میٹر الٹا نصب کرنے پر 20 میٹر منقطع کیے گئے ۔ تجارتی مقاصد کے لیے گیس استعمال کرنے پر 13، غیر قانونی طور پر میٹر منتقل کرنے پر 9 اور صارفین کی اپنی درخواست پر 10 میٹر منقطع کیے گئے ۔ ایک میٹر سروس سے دور ہونے کی وجہ سے کاٹا گیا، جبکہ ایک مقام پر براہ راست گیس استعمال کرنے کا معاملہ بھی سامنے آیا۔ سوئی ناردرن کی ٹاسک فورس نے گیس چوری اور غیر قانونی استعمال کی روک تھام کے لیے کارروائیاں جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments