چوک سرور شہید ہسپتال میں انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح
اے سی ملک اقبال نے افتتاح کیا، مہم کیلئے 330 موبائل ٹیمیں تشکیل
چوک سرور شہید (نمائندہ دنیا)تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چوک سرور شہید میں انسدادِ پولیو کی چار روزہ مہم کا آغاز ہوگیا، اسسٹنٹ کمشنر چوک سرورشہید ملک اقبال لانگ نے ٹی ایچ کیو ہسپتال چوک سرورشہید میں بچے کو قطرے پلا کر افتتاح کیا اور پولیو مہم کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر شاہد فرید فاروقی اور انچارج یونین کونسلز مینجمنٹ آفس عثمان حیدر نے اسسٹنٹ کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اس چار روزہ پولیومہم کے دوران 330 موبائل ٹیمیں ، سات فکسڈ ٹیمیں اور چار ٹرانزٹ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں گھر گھر جاکر اور چوکوں چوارہوں ، بسوں اور بس سٹینڈ پر 72 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گی، اسسٹنٹ کمشنر،ایم ایس نے پولیو ٹیموں کو ہدایت کی کہ پانچ سال تک کی عمر کے ہر بچے تک رسائی یقینی بنائی جائے اور کوئی بچہ پولیو سے بچاؤ کے قطرے پینے سے محروم نہ رہے ۔انہوں نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ قومی ذمہ داری ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments