پنجاب کالجز کینٹ کیمپس کائیاں پور میں یوم والدین کی تقریب

پنجاب کالجز کینٹ کیمپس کائیاں پور میں یوم والدین کی تقریب

طلبا و طالبات کا ٹیبلوز، خاکوں اور ملی نغموں کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہاعلیٰ تعلیم کے بغیر ملکی ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں،ڈائریکٹر ایاز حسن کا خطاب

ملتان (خصوصی رپورٹر) سٹیپ سکولزپنجاب گروپ آف کالجز کینٹ کیمپس کائیاں پور چوک میں یوم والدین کی تقریب۔ ڈائریکٹر ملک ایاز حسن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اعلیٰ تعلیم کے بغیر کوئی ملک ترقی اور خوشحالی کی منزل حاصل نہیں کر سکتا۔ وزیراعلیٰ پنجاب شعبہ تعلیم میں خصوصی دلچسپی لے رہی ہیں اور طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے مؤثر اقدامات کر رہی ہیں۔ ہمارا مشن بھی تعلیم یافتہ اور باشعور پاکستان کی تشکیل ہے ۔ ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں بے پناہ صلاحیتیں اور ٹیلنٹ موجود ہے ، ضرورت صرف معیاری تعلیم، سازگار ماحول اور قابل اساتذہ کی فراہمی کی ہے ۔پرنسپل مسز مہرین گل نے کہا کہ بچوں کی صلاحیتیں ابتدائی جماعتوں ہی سے اجاگر کرنے پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے ۔ نرسری کی سطح سے انہیں سٹیج پر پرفارم کرنے کے مواقع فراہم کیے جاتے ہیں تاکہ ان میں اعتماد اور اظہارِ خیال کی صلاحیت پیدا ہو۔ انہوں نے والدین پر زور دیا کہ بچوں کو غیر ضروری موبائل فون کے استعمال سے دور رکھیں اور تعلیم و مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کریں، غیر نصابی سرگرمیاں بھی بچوں کی شخصیت سازی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ تقریب میں طلبا و طالبات نے خوبصورت ٹیبلوز، خاکوں اور ملی نغموں کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، جبکہ میجک ماسٹر نے دلچسپ کرتب دکھا کر حاضرین کو محظوظ کیا۔ سکول کی عمارت کو دیدہ زیب روشنیوں سے سجایا گیا تھا۔ والدین نے انتظامات کو سراہا۔ تقریب میں سابق چیئرمین اور سماجی شخصیت ملک فیاض حسین، طلبہ، والدین اور اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...