مصور ذوالفقار علی بھٹی کی فنی خدمات کے اعتراف میں تقریب

مصور ذوالفقار علی بھٹی کی فنی خدمات کے اعتراف میں تقریب

کمشنر نے یادگاری تختی کی نقاب کشائی کی، فن پاروں کی نمائش بھی سجائی گئی

ملتان (خصوصی رپورٹر) نامور مصور اور خطاط ذوالفقار علی بھٹی کی فنی و تخلیقی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے ملتان میں پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس کے مہمانِ خصوصی کمشنر ملتان عامر کریم خان تھے ۔ اس موقع پر انہوں نے ذوالفقار علی بھٹی کے اعزاز میں یادگاری تختی کی نقاب کشائی کی اور فنونِ لطیفہ کے لیے ان کی خدمات کو سراہا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر عامر کریم خان نے کہا کہ فنکار کسی بھی معاشرے کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں اور ان کی تخلیقی صلاحیتیں معاشرتی و ثقافتی شناخت کو نمایاں کرتی ہیں۔ ذوالفقار علی بھٹی نے اپنے فن اور محنت سے ملتان کی ثقافتی پہچان کو اجاگر کیا ہے ، جبکہ ایسے فنکاروں کی حوصلہ افزائی اور خدمات کا اعتراف ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔سابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طارق انصاری نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹی کی فنی صلاحیتیں اور تخلیقی کاوشیں نئی نسل کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ معروف ادیب، دانشور اور شاعر شاکر حسین شاکر نے کہا کہ ان کا فن ملتان کی تہذیبی، ادبی اور ثقافتی روایات کا خوبصورت اظہار ہے ۔ سینئر صحافی جبار مفتی نے فنکاروں کی خدمات کو تسلیم کرنے اور انہیں پذیرائی دینے کی ضرورت پر زور دیا، جبکہ شوکت اشفاق نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹی کی خدمات ملتان کی ثقافتی روایات کا قابلِ قدر حصہ ہیں۔ذوالفقار علی بھٹی نے اپنے خطاب میں حکومت پنجاب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی فنی خدمات کا اعتراف ان کے لیے باعثِ فخر ہے اور مستقبل میں مزید بہتر تخلیقی کام کرنے کا حوصلہ فراہم کرے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...