میگا صفائی آپریشن شروع،اضافی عملہ تعینات

میگا صفائی آپریشن شروع،اضافی عملہ تعینات

رہائشی علاقوں اور کمرشل مقامات کو زیرو ویسٹ کرنے کا ٹاسک بھی سونپ دیا گیا،ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی عمران منیر کا مختلف علاقوں میں اچانک فیلڈ وزٹس کرکے صفائی آپریشن کا جائزہجدید آئی ٹی سسٹم کے تحت عملہ صفائی و مشینری کی مسلسل ٹریکنگ ،بازاروں میں نئے کنٹینرز اور ویسٹ ڈرم نصب، تین تحصیلوں میں سیلف آپریشن کے ذریعے صفائی مہم جاری، عمران منیر

ملتان (وقائع نگار خصوصی)ملتان میں صفائی شکایات کے ازالے کیلئے میگا کلیننگ آپریشن شروع، اضافی مشینری اور عملہ تعینات۔ضلعی انتظامیہ نے شہر میں صفائی سے متعلق شہریوں کی شکایات کے فوری ازالے اور صفائی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کیلئے میگا کلیننگ آپریشن شروع کر دیا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر ملتان ڈاکٹر فیصل سلیم کی ہدایت پر آپریشن کیلئے اضافی مشینری اور عملہ ہائر کیا گیا ہے جبکہ رہائشی علاقوں اور کمرشل مقامات کو زیرو ویسٹ کرنے کا ٹاسک بھی سونپ دیا گیا ہے ۔ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی عمران منیر نے شہر کے مختلف علاقوں میں اچانک فیلڈ وزٹس کرکے صفائی آپریشن کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے کمپنی کی مشینری کی انسپکشن کی اور عملہ صفائی کی حاضری بھی چیک کی۔ ایم ڈی نے بتایا کہ ضلع ملتان کی تین تحصیلوں میں سیلف آپریشن کے ذریعے صفائی کے امور انجام دیے جا رہے ہیں جبکہ جدید آئی ٹی سسٹم کے تحت عملہ صفائی اور مشینری کی مسلسل ٹریکنگ بھی کی جا رہی ہے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ شہریوں کو بہتر صفائی کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے بازاروں میں نئے کنٹینرز اور ویسٹ ڈرم بھی رکھے جا رہے ہیں۔ شہری صفائی سے متعلق اپنی شکایات ستھرا پنجاب کی ہیلپ لائن 1139 پر درج کرا سکتے ہیں تاکہ ان کا بروقت ازالہ یقینی بنایا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...