ماچھیوال میں بنو قابل آئی ٹی لیب کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

ماچھیوال میں بنو قابل آئی ٹی لیب کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

وہاڑی، ماچھیوال (خبر نگار،نمائندہ خصوصی، نامہ نگار) نوجوانوں کو جدید آئی ٹی تعلیم اور ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنے کے لیے بنو قابل وہاڑی کے بعد ماچھیوال میں بھی بنو قابل آئی ٹی لیب کے قیام کا آغاز کر دیا گیا۔

امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 232 چوہدری علی وقاص ہنجرا نے ماچھیوال میں آئی ٹی لیب کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔اس موقع پر چوہدری علی وقاص ہنجرا نے کہا کہ نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی اور آئی ٹی کی تعلیم دینا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ بنو قابل جیسے منصوبے نوجوانوں کو خودمختار بنانے اور آن لائن روزگار کے نئے مواقع فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے ۔ وہاڑی کے بعد ماچھیوال میں اس منصوبے کا آغاز اسی سلسلے کی اہم پیش رفت ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...