عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے کوشاں، آرپی او عثمان گوندل

عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے  کوشاں، آرپی او عثمان گوندل

ملتان (کرائم رپورٹر )54ویں کامن کے زیرِ تربیت افسروں نے گزشتہ روز ریجنل پولیس آفس ملتان کا دورہ کیا، جہاں ریجنل پولیس آفیسر ملتان عثمان اکرم گوندل اور دیگر افسروں نے وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔

اس موقع پر آر پی او عثمان اکرم گوندل نے زیرِ تربیت افسروں کو ملتان ریجن پولیس کی ورکنگ، انتظامی ڈھانچے اور پیشہ ورانہ امور کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔آر پی او نے وفد کو بتایا کہ ملتان ریجن پولیس جدید تقاضوں کے مطابق فرائض کی انجام دہی، عوام کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کے لئے کوشاں ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...