پولیس کا طالبات کو ہراسمنٹ سے بچاؤ کیلئے آگاہی سیمینار

پولیس کا طالبات کو ہراسمنٹ سے بچاؤ کیلئے آگاہی سیمینار

ہیلپ لائن 15، پینک بٹن ، ڈیجیٹل ایپس سے مدد کے طریقے بتائے گئے

مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن اور آئی جی پنجاب عبد الکریم کی خصوصی ہدایات پر ڈی پی او مظفرگڑھ سید غضنفر علی شاہ کی زیر نگرانی گورنمنٹ خورشیدآباد گرلز ہائی سکول میں طالبات کو ہراسمنٹ، تشدد اور جنسی زیادتی سے تحفظ فراہم کرنے کے حوالے سے آگاہی سیمینار منعقد کیا گیا۔ سیمینار کا مقصد خواتین، طالبات اور بچوں کو اپنے تحفظ، پولیس سے فوری رابطے اور پنجاب پولیس کی ڈیجیٹل سہولیات کے استعمال سے آگاہ کرنا تھا۔ سیمینار میں ڈی ایس پی سٹی سرکل محمد ارشاد، ڈی ایس پی سیف سٹی طارق ستار، انچارج ورچوئل وومن پولیس اسٹیشن، سکول کی پرنسپل، میڈم دیبہ لغاری ایڈووکیٹ اور کلینیکل سائیکالوجسٹ میڈم نادیہ سیف نے شرکت کی۔ مقررین نے طالبات کو بتایا کہ کسی بھی قسم کی ہراسمنٹ، تشدد یا جنسی زیادتی کی صورت میں فوری طور پر پولیس ہیلپ لائن 15 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...