اسسٹنٹ کمشنر کا ٹی ایچ کیو ہسپتال اور تحصیل آفس کا دورہ

اسسٹنٹ کمشنر کا ٹی ایچ کیو ہسپتال اور تحصیل آفس کا دورہ

مریضوں کو ادویات اور عوام کو سہولیات بلا تفریق فراہم کرنے کی ہدایت

کہروڑپکا (نمائندہ دنیا) اسسٹنٹ کمشنر اقراءعمر نے کہا ہے کہ مریضوں اور عوام کو تمام متعلقہ سہولیات بلا تفریق فراہم کی جائیں اور فرائض کی انجام دہی میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی نہ برتی جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور تحصیل آفس کے دورے کے دوران میڈیکل اسٹاف اور تحصیل عملے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے ہسپتال میں ایمرجنسی کی صورت حال سے نمٹنے کے انتظامات کا جائزہ لیا اور مریضوں و ان کے لواحقین سے ادویات کی دستیابی اور فراہمی کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو ہسپتال کے انتظامات اور طبی سہولیات مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ بعدازاں اسسٹنٹ کمشنر نے تحصیل آفس کی مختلف برانچوں، رجسٹری برانچ اور وصول باقی کا معائنہ کیا۔ انہوں نے تحصیلدار اور دیگر عملے امور ذمہ داری بہتر انداز میں انجام دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو دفتری معاملات میں بلاوجہ پریشانی کا سامنا نہیں ہونا چاہیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...