موٹرسائیکلوں کی زد میں آکر شہری کی موت،مقدمہ درج
ملتان (کرائم رپورٹر )ٹریفک حادثہ میں شہری کے جاں بحق ہونے کے الزام میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔
بی زیڈ پولیس کو غلام یاسین نے بتایا کہ میرا بھائی الطاف جارہا تھا کہ دو موٹرسائیکلوں پر سوار چار نامعلوم ون ویلنگ کررہے تھے جو میرے بھائی سے ٹکراگئے جس کے نتیجے میں الطاف شدید زخمی ہوگیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا اور نامعلوم ملزم فرار ہوگئے ۔پولیس نے نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments