چیچہ وطنی ریلوے کے 3ملازمین نے 17حادثات ٹال دیئے

چیچہ وطنی ریلوے کے 3ملازمین نے 17حادثات ٹال دیئے

ڈی ایس ریلوے ملتان نے فرض شناسی پر تینوں ملازمین کو تعریفی اسناد سے نواز دیا

ملتان (خصوصی رپورٹر)پاکستان ریلوے ملتان ڈویژن کے چیچہ وطنی ریلوے اسٹیشن پر تعینات تین ملازمین کی بروقت چوکسی اور فرض شناسی کے باعث ممکنہ حادثات سے بچاؤ ممکن ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ملازمین نے اکتوبر کے دوران ڈیوٹی پر ٹرس بار اور دیگر لٹکے ہوئے حصوں کے مجموعی طور پر 17 واقعات کی بروقت نشاندہی کرکے انہیں محفوظ بنایا، جس سے ٹرین آپریشنز اور مسافروں کی سلامتی یقینی بنانے میں مدد ملی۔ان ملازمین میں سویپر سرفراز مسیح نے 6، کی مین مرتضیٰ نے 5 جبکہ ایس ای ایس معاون شمس رفیق نے 6 واقعات کی نشاندہی کی۔ ان کی مستعدی اور ذمہ دارانہ کارکردگی کے باعث ممکنہ خطرات کا بروقت تدارک کیا گیا۔خدمات کے اعتراف میں ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے ملتان ڈویژن محمد خالد خان نے اپنے دفتر میں منعقدہ تقریب کے دوران تینوں ملازمین کو تعریفی اسناد پیش کیں اور ان کی فرض شناسی کو سراہا۔اس موقع پر ڈی ایس ملتان نے کہا کہ ریلوے سیفٹی اولین ترجیح ہے اور ہر ملازم کی ذمہ داری ہے کہ دورانِ ڈیوٹی مکمل مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ممکنہ خطرات کی فوری نشاندہی کرے تاکہ کسی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...