سرکاری سکول سربراہان کی 1,629 نئی اسامیوں کی منظوری
654 ہیڈ ماسٹرز، 748 ہیڈ مسٹریس سمیت چار کیٹیگریز میں نئی نشستیں تخلیق
ملتان (خصوصی رپورٹر)محکمہ خزانہ پنجاب نے صوبے کے سرکاری سکولوں میں ہیڈ ماسٹرز، ہیڈ مسٹریس، سینئر ہیڈ ماسٹرز اور سینئر ہیڈ مسٹریس کی مجموعی طور پر 1,629 نئی اسامیوں کی منظوری دے دی ہے ۔ نئی اسامیاں لمپ سم پے پیکیج کے تحت تخلیق کی گئی ہیں، جبکہ ان کے اخراجات متعلقہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز اپنے پنجاب فنانس کمیشن (پی ایف سی) شیئر سے برداشت کریں گی۔تفصیلات کے مطابق محکمہ خزانہ نے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی درخواست پر بنیادی پے اسکیل کی منسوخ شدہ 1,629 اسامیوں کے متبادل کے طور پر نئی نشستوں کی منظوری دی ہے ۔ اس اقدام کا مقصد سرکاری سکولوں میں انتظامی سربراہی کے نظام کو مؤثر بنانا اور سربراہان کی کمی پوری کرنا ہے ۔
منظور شدہ اسامیوں میں 654 ہیڈ ماسٹرز، 748 ہیڈ مسٹریس، 177 سینئر ہیڈ ماسٹرز اور 50 سینئر ہیڈ مسٹریس کی نشستیں شامل ہیں۔ ان میں ہیڈ مسٹریس کی اسامیوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے ۔ضلع وار تقسیم کے مطابق لاہور میں 64، قصور 68، شیخوپورہ 33، ننکانہ صاحب 32، گوجرانوالہ 59، گجرات 69، سیالکوٹ 58، نارووال 52، منڈی بہاؤالدین 50، حافظ آباد 22 اور وزیرآباد میں 23 اسامیاں منظور کی گئی ہیں۔فیصل آباد میں 79، جھنگ 51، ٹوبہ ٹیک سنگھ 47، چنیوٹ 20، راولپنڈی 57، اٹک 52، چکوال 49، جہلم 47، مری 18 اور تلہ گنگ میں 16 نشستیں مختص کی گئی ہیں۔ سرگودھا میں 50، خوشاب 37، میانوالی 31 اور بھکر میں 21 اسامیاں منظور ہوئی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments