بروکرز ایسوسی ایشن کی سالانہ عمرہ قرعہ اندازی، پانچ خوش نصیب منتخب
ملتان (لیڈی رپورٹر)بروکرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سالانہ عمرہ قرعہ اندازی کی پروقار تقریب مقامی کلب میں منعقد ہوئی، جس میں پانچ خوش نصیبوں کو عمرہ کی سعادت کے لئے منتخب کیا گیا۔
چار افراد کو ایسوسی ایشن جبکہ ایک کو معروف کاروباری شخصیت میاں فیصل مختار کی جانب سے عمرہ پر بھجوایا جائے گا۔ قرعہ اندازی میں شیخ محمد یاسین، ملک محمد فاروق، شیخ محمد عمر، شیخ ابوہریرہ اور محمد منیب کامیاب قرار پائے ۔ صدر بروکرز ایسوسی ایشن و چیئرمین آل پاکستان انجمن تاجران خواجہ محمد شفیق نے کہا کہ تنظیم 1990ء سے مسلسل کام کر رہی ہے۔ اور گزشتہ 30 سال سے سالانہ عمرہ قرعہ اندازی کی روایت برقرار رکھے ہوئے ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments