بیس بال چیمپئن شپ:جی ایف ڈیسکو اور ایچ ای سی کامیاب

 بیس بال چیمپئن شپ:جی ایف ڈیسکو اور ایچ ای سی کامیاب

ملتان (خصوصی رپورٹر)پاکستان فیڈریشن بیس بال کے زیر اہتمام قاسم باغ سٹیڈیم ملتان میں جاری 27ویں سید خاور شاہ نیشنل بیس بال چیمپئن شپ 2026ء کے چوتھے روز جی ایف ڈیسکو اور ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی)نے اپنے اپنے میچز جیت لئے۔

 جی ایف ڈیسکو نے اسلام آباد کو 9-0 جبکہ ایچ ای سی نے خیبرپختونخوا (کے پی کے ) کو 7-4 سے شکست دی۔پہلے میچ میں جی ایف ڈیسکو کی جانب سے عبداللہ نے دو جبکہ مکرم، احتشام، وسیم، عمران، ناظم، زہیر، نعمان اور جواد علی نے ایک، ایک رن سکور کیا۔ اسلام آباد کی ٹیم کوئی رن بنانے میں کامیاب نہ ہوسکی۔دوسرے میچ میں ایچ ای سی کی جانب سے ریحان نے دو جبکہ وائد، اکرم، فضل، سلمان اور آصف نے ایک، ایک رن بنایا۔ جواب میں خیبرپختونخوا کی ٹیم چار رنز بنا سکی، جس میں طارق، شایان، فیاض اور آصف نے ایک، ایک رن سکور کیا۔چیمپئن شپ کے چوتھے روز چیئرمین ایم آئی ٹی ملتان نثار احمد شکور اور انچارج قاسم فورٹ ملتان صلاح الدین مزاری مہمانان خصوصی تھے ۔ اس موقع پر مہمانوں کا کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز سے تعارف کروایا گیا، جبکہ آرگنائزنگ سیکرٹری محمد جمیل کامران نے انہیں یادگاری شیلڈز پیش کیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...