دھنوٹ میں تھیلیسیمیا سے آگاہی واک اور سیمینار کا انعقاد

دھنوٹ میں تھیلیسیمیا سے  آگاہی واک اور سیمینار کا انعقاد

دھنوٹ (نامہ نگار) نیشنل تھیلیسیمیا ڈے کے موقع پر پنجاب تھیلیسیمیا اینڈ دیگر جینیاتی امراض سے بچاؤ و تحقیق کے ادارے اور تھیلیسیمیا بون میرو سینٹر کے اشتراک سے سکول آف الائیڈ ہیلتھ میں آگاہی واک اور۔۔۔

 سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔سیمینار سے ریجنل کوآرڈینیٹر محمد صدیق، ڈاکٹر راؤ ندیم اور ڈاکٹر حفصہ ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تھیلیسیمیا سمیت دیگر موروثی بیماریوں سے بچاؤ کے لیے عوام میں شعور اجاگر کرنا ضروری ہے ۔ انہوں نے جینیاتی مشاورت اور بروقت تشخیص کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے شرکا کو بیماریوں سے بچاؤ کے طریقوں سے آگاہ کیا۔تقریب میں کالج کے پرنسپل ڈاکٹر احسن فردوس، مانیٹرنگ آفیسر محمد نوید، ڈاکٹر عائشہ نذیر، ڈاکٹر ثمینہ، سی وی ایس کنسلٹنٹ، میڈیکل طلبہ، ڈاکٹرز، نرسز اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...