تھانہ چھب کلاں میں درخواستیں زیرِ التوا، سائلین انصاف کے منتظر

تھانہ چھب کلاں میں درخواستیں زیرِ  التوا، سائلین انصاف کے منتظر

وجھیانوالہ (نامہ نگار) تھانہ چھب کلاں میں متعدد درخواستیں کئی ماہ سے زیرِ التوا ہونے کے باعث سائلین پریشانی کا شکار ہیں اور روزانہ تھانے کے چکر لگانے کے باوجود مایوس لوٹنے پر مجبور ہیں۔۔

 چند ماہ کے دوران 8 ایس ایچ اوز کی تبدیلی اور بعض کو لائن حاضر کیے جانے کے باوجود شہریوں کی شکایات کا ازالہ نہ ہو سکا۔شہریوں نے ڈی پی او خانیوال سے مطالبہ کیا ہے کہ تھانہ چھب کلاں میں فوری کھلی کچہری منعقد کی جائے ، جہاں سائلین کی شکایات سنی جائیں اور زیرِ التوا درخواستوں پر بلا تاخیر کارروائی کرتے ہوئے انہیں انصاف فراہم کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...