مغوی لڑکی ایک ماہ بعد بھی بازیاب نہ ہوسکی، ملزمان آزاد
وجھیانوالہ (نامہ نگار) تھانہ چھب کلاں کی حدود میں لڑکی کے اغوا کا مقدمہ درج ہوئے ایک ماہ گزر گیا۔۔۔
تاہم مغویہ تاحال بازیاب نہ ہوسکی اور مقدمہ نمبر 832/26 میں نامزد ملزمان بھی گرفتار نہیں کیے جا سکے ۔ واقعے پر مغویہ کے اہلخانہ اور اہل علاقہ میں شدید تشویش پائی جاتی ہے ۔شہریوں نے پولیس کی کارکردگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈی پی او خانیوال سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کا فوری نوٹس لیا جائے ، مغوی لڑکی کو بحفاظت بازیاب کرایا جائے اور مقدمے میں نامزد ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments