لنڈا بازار میں گرم کپڑوں کی قیمتیں بھی عام آدمی کی پہنچ سے باہر
وہاڑی (خبرنگار) موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی وہاڑی کے لنڈا بازار میں گرم کپڑوں، جوتوں اور دیگر استعمال شدہ اشیا کی خریداری کے لیے شہریوں کا رش بڑھ گیا ہے۔۔۔
، تاہم مہنگائی کے باعث لنڈا بازار بھی غریب اور متوسط طبقے کی پہنچ سے دور ہوتا جا رہا ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ لنڈا بازار کو ہمیشہ کم آمدنی والے افراد کے لیے سستے کپڑوں کی خریداری کا ذریعہ سمجھا جاتا تھا، لیکن اب یہاں بھی جیکٹس، سویٹرز، گرم کپڑوں اور جوتوں کی قیمتیں عام آدمی کی قوت خرید سے باہر ہو رہی ہیں۔ سردی سے بچاؤ کے لیے ضروری اشیا مہنگی ہونے سے پہلے ہی مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ لنڈا بازار میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو مناسب سطح پر رکھنے کے لیے اقدامات کیے جائیں ۔تاکہ غریب اور مستحق افراد بھی سردیوں کے لیے ضروری لباس خرید سکیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments