میپکو میلسی کے دو ملازمین مبینہ بے ضابطگیوں پر معطل

میپکو میلسی کے دو ملازمین  مبینہ بے ضابطگیوں پر معطل

میلسی (نامہ نگار )ایکسین میپکو ڈویژن میلسی انجینئر اللہ ورایو نے مبینہ بے ضابطگیوں کے الزام میں میٹر انسپکٹر محمد رفیق اور میٹر ریڈر خالد شریف کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے ۔ ۔۔۔

دونوں ملازمین کو میپکو سیکنڈ سب ڈویژن میلسی سے معطل کیا گیا ہے ۔معطلی کے دوران انہیں قواعد کے مطابق گزارہ الاؤنس (سبسسٹنس گرانٹ) دیا جائے گا۔ انہیں مزید احکامات تک روزانہ حاضری لگانے کے لیے میپکو سرکل آفس وہاڑی میں حاضر ہونے کی ہدایت کی گئی ہے ۔دوسری جانب لائن سپرنٹنڈنٹ نعیم ناصر خان کو ٹی اے کے عہدے سے ہٹا کر واپس میپکو سیکنڈ سب ڈویژن میلسی میں تعینات کر دیا گیا ہے ، جبکہ ان کی جگہ لائن سپرنٹنڈنٹ مہر خلیل احمد کو ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...