جلال پور بار انتخابات، فیض رسول خان صدارتی امیدوار نامزد
جلال پور پیروالا (نامہ نگار) بار ایسوسی ایشن جلال پور کے انتخابات کے سلسلے میں جام اللہ بخش برار گروپ اور فیض رسول خان گروپ کا انتخابی اتحاد برقرار ہے ۔۔۔۔
دونوں گروپوں نے صدارت کے لیے فیض رسول خان جبکہ جنرل سیکرٹری کی نشست کے لیے خالد محمود گھلو کو مشترکہ امیدوار نامزد کر دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق دونوں گروپوں نے گزشتہ سال قائم ہونے والے انتخابی اتحاد کے تحت مشترکہ امیدواروں کا اعلان کیا ہے ۔ نامزد صدارتی امیدوار فیض رسول خان نے کہا کہ کامیابی کی صورت میں وہ عہدے کو ذاتی مفادات کے بجائے وکلا کی عزت اور وقار میں اضافے کے لیے استعمال کریں گے ۔جنرل سیکرٹری کے امیدوار خالد محمود گھلو نے کہا کہ وہ کامیاب ہونے کے بعد وکلا کے مفادات کا تحفظ اور بار و بنچ کے درمیان خوشگوار تعلقات کے فروغ کے لیے کام کریں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments