ٹائرز ایسوسی ایشن وہاڑی کے نئے عہدیداران کا اعلان

ٹائرز ایسوسی ایشن وہاڑی کے  نئے عہدیداران کا اعلان

وہاڑی (خبرنگار) ٹائرز ایسوسی ایشن وہاڑی کے ارکان کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں ایسوسی ایشن کے نئے عہدیداران کا اعلان کیا گیا۔ اعلان کے مطابق راؤ جاوید چیئرمین، چوہدری ثمران ستار صدر، چوہدری محمد جاوید جنرل سیکرٹری اور اختر رسول سینئر نائب صدر منتخب ہو گئے ۔۔۔

۔اس موقع پر صدر مرکزی انجمن تاجران وہاڑی ارشاد حسین بھٹی، جنرل سیکرٹری راؤ خلیل احمد، سینئر نائب صدر میاں ساجد آصف اور چوہدری اکبر سندھو نے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دی اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے ۔تاجر رہنماؤں نے امید ظاہر کی کہ نئے عہدیداران تاجروں کے اعتماد پر پورا اتریں گے اور ٹائرز کے کاروبار سے وابستہ افراد کے مسائل حل کرنے ، باہمی رابطوں کو فروغ دینے اور تاجر برادری کی فلاح و بہبود کے لیے مؤثر کردار ادا کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...