محمودکوٹ روڈ پر ہائی ایس ، آئل ٹینکر میں تصادم، 10 افراد زخمی
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار) محمودکوٹ روڈ پر سیواگی پمپ کے قریب تیز رفتار ہائی ایس اور آئل ٹینکر کے۔۔۔
درمیان تصادم کے نتیجے میں مسافر وین الٹ گئی، جس کے باعث خواتین اور بچوں سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے ۔ ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور شدید زخمیوں کو انڈس ہسپتال منتقل کردیا۔تفصیلات کے مطابق آئل ٹینکر مظفرگڑھ سے محمودکوٹ جبکہ ہائی ایس محمودکوٹ سے مظفرگڑھ کی جانب جا رہی تھی۔ عینی شاہدین کے مطابق ہائی ایس ڈرائیور تیز رفتاری کے باعث ایک کار کو اوورٹیک کر رہا تھا کہ سامنے سے آنے والے آئل ٹینکر سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں مسافر وین بے قابو ہوکر الٹ گئی۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ایمبولینس اور ریسکیو وہیکل موقع پر پہنچ گئیں۔ امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد شدید زخمیوں کو مزید علاج کے لیے انڈس ہسپتال منتقل کردیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments