پٹرول پمپ ورکر کی بیوی مبینہ طور پر اغوا، مقدمہ درج
وہاڑی (نمائندہ خصوصی) پٹرول پمپ پر کام کرنے والے ورکر کی بیوی کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا۔۔۔۔
تفصیلات کے مطابق اظہر سہو نے پولیس کو درخواست دی کہ ساجد فقیر سکنہ ہارون آباد کے ساتھ اس کے دیرینہ تعلقات تھے اور اس کا گھر آنا جانا تھا۔ مدعی کے مطابق ملزم نے اس کی بیوی پر بری نظر رکھی، جس کا علم ہونے پر اس نے ملازمت چھوڑ دی۔درخواست کے مطابق گزشتہ روز وہ اپنی بیوی کو موٹر سائیکل پر دوائی دلانے کے لیے پپلی اڈہ جا رہا تھا کہ خانیوال روڈ پر اس کی طبیعت خراب ہو گئی۔ وہ قریبی بیکری سے مشروب لینے گیا تو ملزم مبینہ طور پر اس کی بیوی کو زبردستی کار میں بٹھا کر اپنے نامعلوم ساتھی کے ہمراہ فرار ہو گیا۔ شور مچانے پر نعیم ڈھکو اور جاوید ظفر سمیت دیگر افراد موقع پر پہنچے ، تاہم ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments