پٹرول پمپ مالکان پر پیمانے کم کرکے فروخت کرنے کا الزام

پٹرول پمپ مالکان پر پیمانے کم کرکے فروخت کرنے کا الزام

قیمت میں 65 روپے لٹر کمی کے باوجود کم مقدار میں پٹرول دینے کا انکشاف

گگومنڈی (نامہ نگار) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود گگومنڈی کے پٹرول پمپوں پر مبینہ طور پر پیمانے کم کرکے شہریوں کو پٹرول فروخت کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔ شہریوں کا الزام ہے کہ پمپ مالکان ذخیرہ شدہ پٹرول پر ہونے والے خسارے کا بوجھ بھی عوام پر ڈال رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے گزشتہ دس روز کے دوران پٹرول کی قیمت میں تقریباً 65 روپے فی لٹر کمی کی گئی، تاہم شہریوں کے مطابق شہر کے بیشتر پٹرول پمپوں پر مقررہ مقدار سے کم پٹرول فراہم کیا جا رہا ہے ۔شہریوں محمد افضل، ندیم بھٹی، چوہدری ندیم گجر، رانا نصیر احمد، میاں تیمور حیدر اور میاں عبداللہ سمیت دیگر نے شکایت کی کہ پٹرول پمپوں پر مبینہ طور پر پیمانوں میں ردوبدل کرکے صارفین کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے ، جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مؤثر کارروائی دکھائی نہیں دے رہی۔شہریوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرول پمپوں کے پیمانوں کی فوری جانچ پڑتال کی جائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...