پھلوں، سبزیوں ، پولٹری کے نئے سرکاری نرخ نامے جاری
مقررہ قیمتوں پرفروخت اور ریٹ لسٹ نمایاں جگہ آویزاں کرنے کی ہدایت
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو سید جواد حیدر شاہ کی ہدایت پر مارکیٹ کمیٹی نے 13 نومبر کے لیے پھلوں، سبزیوں اور پولٹری کے نئے سرکاری نرخ نامے جاری کر دیے ہیں۔ دکانداروں کو مقررہ قیمتوں پر اشیائے خورونوش فروخت کرنے اور نرخ نامے نمایاں جگہ پر آویزاں کرنے کا پابند بنایا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق جاری کردہ نرخ نامے میں مختلف اقسام کے پھلوں، سبزیوں، زندہ برائلر مرغی، مرغی کے گوشت اور فارمی انڈوں کی سرکاری قیمتیں مقرر کی گئی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے بازاروں کی باقاعدہ نگرانی کی جائے اور گراں فروشی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔مارکیٹ کمیٹی نے واضح کیا ہے کہ کوئی بھی دکاندار مقررہ نرخوں سے زائد قیمت وصول نہیں کر سکتا۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ گراں فروشی کی صورت میں شکایت درج کرائیں یا قیمت پنجاب ایپ استعمال کریں۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق ان اقدامات کا مقصد عوام کو ریلیف فراہم کرنا اور ناجائز منافع خوری کی روک تھام ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments