ہیلتھ کیئر ٹیم کا کریک ڈاؤن،4غیر رجسٹرڈ طبی مراکزسیل
پنجاب ایکسرے سینٹر، حرا ایکسرے سینٹر، ڈاکٹر لیب اور اسامہ لیب سربمہر
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر ہیلتھ کیئر ٹیم نے کوٹ ادو میں غیر رجسٹرڈ اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے طبی مراکز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چار مراکز سیل کر دئیے ۔تفصیلات کے مطابق کارروائی کے دوران پنجاب ایکسرے سینٹر، حرا ایکسرے سینٹر، ڈاکٹر لیب اور اسامہ لیب کو سربمہر کر دیا گیا۔ یہ کارروائی عوام کو معیاری اور محفوظ طبی سہولیات کی فراہمی اور عطائیت کے خاتمے کے لیے جاری حکومتی اقدامات کے تحت کی گئی۔حکومت پنجاب کی جانب سے غیر قانونی طبی سرگرمیوں کی روک تھام اور شہریوں کو مستند طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔ شہریوں نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ غیر رجسٹرڈ طبی مراکز کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں تاکہ عوام کو مستند اور معیاری علاج کی سہولیات میسر آ سکیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments