اپنا کھیت اپنا روزگار پروگرام کے تحت43 پے آرڈرز تقسیم

اپنا کھیت اپنا روزگار پروگرام کے تحت43 پے آرڈرز تقسیم

مستحق خاندانوں کو زرعی روزگار کے مواقع فراہم کرنے کا سلسلہ جاری،حافظ عمران

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر)اپنا کھیت اپنا روزگار پروگرام کے تحت مستحق الاٹیوں میں 43 پے آرڈرز تقسیم، معاشی خودمختاری کی جانب اہم پیش رفت ۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے عوام دوست ویژن کے تحت اپنا کھیت اپنا روزگار پروگرام پر عملدرآمد جاری ہے ۔ ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر آفس مظفرگڑھ میں مستحق الاٹیوں میں 43 پے آرڈرز تقسیم کیے گئے ۔اس سلسلے میں منعقدہ تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو حافظ محمد عمران نے اسسٹنٹ کمشنر اُم حبیبہ کے ہمراہ مستحق الاٹیوں میں پے آرڈرز تقسیم کیے ۔ اس موقع پر مستحق افراد کو پروگرام کے تحت مالی معاونت کی فراہمی کے عمل کو آگے بڑھایا گیا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو حافظ محمد عمران نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنا کھیت اپنا روزگار پروگرام حکومت پنجاب کا ایک اہم فلاحی اقدام ہے ، جس کا بنیادی مقصد مستحق اور ضرورت مند افراد کو زرعی اراضی کے ذریعے روزگار کے مواقع فراہم کرنا، انہیں معاشی طور پر خودمختار بنانا اور باعزت روزگار کے حصول میں معاونت فراہم کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ زرعی شعبے میں روزگار کے مواقع پیدا کرکے مستحق خاندانوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کے قابل بنایا جا سکتا ہے ۔ حکومت پنجاب ایسے اقدامات کے ذریعے معاشرے کے کمزور اور مستحق طبقات کی معاشی حالت بہتر بنانے اور انہیں خودکفالت کی جانب گامزن کرنے کے لیے کوشاں ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ حکومتی فلاحی پروگراموں کے ثمرات حقیقی مستحق افراد تک پہنچانے کے لیے مؤثر اقدامات کر رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...