میپکو سیفٹی سیمینار، لائن سٹاف کو حفاظتی اقدامات کی ہدایت

میپکو سیفٹی سیمینار، لائن سٹاف کو حفاظتی اقدامات کی ہدایت

ملتان (خصوصی رپورٹر) ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) کے فیلڈ ورکرز کی جان و مال کے تحفظ اور دوران ڈیوٹی حادثات سے بچاؤ کے لیے میپکو سب ڈویژن فورٹ عباس میں سیفٹی سیمینار منعقد کیا گیا۔۔

 جس میں افسران اور لائن اسٹاف کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سپرنٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو سرکل بہاولنگر خالد حسین سیال نے کہا کہ زندگی اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ انمول نعمت ہے ۔ لائن اسٹاف اپنی اور اپنے خاندان کے محفوظ مستقبل کو کسی صورت خطرے میں نہ ڈالے اور فرائض کی انجام دہی کے دوران سیفٹی اصولوں پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائے ۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کے کام میں معمولی غفلت بھی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے ، اس لیے ہر کام سے پہلے حفاظتی اقدامات ضروری ہیں۔ایڈیشنل ایس ای ہارون آباد ڈویژن نور احمد کھوسو، ایس ڈی او مروٹ سب ڈویژن محب علی، ایس ڈی او سیفٹی بہاولنگر سرکل غلام سرور اور سیفٹی انسپکٹر ایچ ایس ای ابو سعید عثمان نے کہا کہ فیلڈ میں کام شروع کرنے سے پہلے ٹولز اینڈ پلانٹ (ٹی اینڈ پی) کی مکمل جانچ کی جائے۔

 کھمبوں اور ٹرانسفارمرز پر کام کرنے سے قبل پرمٹ ٹو ورک حاصل کرنا، بجلی کی فراہمی بند ہونے کی تصدیق کرنا اور لائنوں کو ارتھ کرنا لازمی ہے ۔ انہوں نے ‘‘ٹچ سے پہلے ٹیسٹ’’ کے اصول پر عمل کرنے کی اہمیت بھی اجاگر کی۔مقررین نے کہا کہ حد سے زیادہ خود اعتمادی، ذاتی حفاظتی آلات کے استعمال میں غفلت، ورک پرمٹ کے بغیر کام اور کام کی جگہ کے دونوں اطراف عارضی ارتھ نہ لگانا حادثات کی اہم وجوہات ہیں۔ ان خامیوں سے بچاؤ اور حفاظتی ضابطوں پر عمل ہی محفوظ ماحول کی ضمانت ہے ۔ انہوں نے ای سیفٹی ایپلی کیشن کے استعمال اور افادیت سے بھی آگاہ کیا۔یونین عہدیدار یعقوب علی نے کہا کہ دوران ڈیوٹی ورک پرمٹ کا حصول اور تمام حفاظتی آلات کا استعمال ناگزیر ہے ۔ لائن اسٹاف کو سیفٹی ایس او پیز سے مکمل آگاہی ہونی چاہیے اور ٹی اینڈ پی کا درست استعمال یقینی بنایا جائے ۔ حفاظتی آلات کے بغیر کسی صورت کام نہ کیا جائے ۔سیمینار میں میپکو سب ڈویژن فورٹ عباس اور مروٹ کے ایس ڈی اوز، سپروائزری عملے اور لائن اسٹاف نے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...