واسا کا نادہندگان کیخلاف آپریشن، 303 کنکشن منقطع
ملتان (لیڈی رپورٹر)ایم ڈی واسا فیصل شوکت کی سربراہی میں ادارے کو مالی طور پر مستحکم اور خودمختار بنانے کے لیے نادہندگان کے خلاف ریکوری آپریشن جاری ۔۔۔
مختلف علاقوں میں 303 گھریلو اور کمرشل صارفین کے سیوریج کنکشن منقطع کر دیے گئے ، جبکہ 46 لاکھ 62 ہزار روپے کے واجبات بھی وصول کر لیے گئے ۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر ریکوری محمد سعید ڈوگر نے ریکوری مہم کو مؤثر بنانے کے لیے فیلڈ دوروں اور اچانک معائنوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے ۔ وہ روزانہ 17 سرکل انچارجز پر مشتمل ڈسکنکشن مہم کی نگرانی کر رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments