بجلی چوری کا خاتمہ، لائن لاسز میں کمی میپکو کی ترجیحات قرار
واجبات کی وصولی اور صارفین کی شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنایا جائے ، چیف انجینئر
ملتان (خصوصی رپورٹر) چیف انجینئر آپریشنز اینڈ مینٹی نینس ڈسٹری بیوشن میپکو محمد شہزاد راعی نے کہا ہے کہ بجلی چوری کا خاتمہ، لائن لاسز میں کمی، واجبات کی بروقت وصولی اور صارفین کو معیاری سہولیات کی فراہمی میپکو کی اولین ترجیحات ہیں۔ تمام افسران اپنی ذمہ داریاں پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں، مقررہ اہداف کے حصول میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار میپکو سرکل آفس رحیم یار خان میں کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سرکل کی مجموعی کارکردگی، بجلی چوری کے خلاف کارروائیوں، واجبات کی وصولی، لائن لاسز میں کمی اور ترقیاتی اہداف کا جائزہ لیا گیا۔چیف انجینئر نے ہدایت کی کہ بجلی چوری کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں اور ملوث افراد کے خلاف قانونی اقدامات کیے جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments