موٹروے ایم فائیو پر کیمیکل سے بھرا ٹریلر الٹ گیا

 موٹروے ایم فائیو پر کیمیکل سے بھرا ٹریلر الٹ گیا

موٹروے پولیس، ریسکیو اور ایف ڈبلیو او کی بروقت کارروائی ،سانحہ ٹل گیا

سکندرآباد (نامہ نگار ) موٹروے ایم فائیو پر ظاہر پیر کے قریب ٹائر پھٹنے کے باعث خطرناک کیمیکل سے بھرا ٹریلر الٹ گیا، تاہم موٹروے پولیس، ریسکیو 1122 اور ایف ڈبلیو او کے عملے کی بروقت کارروائی سے بڑا جانی و مالی نقصان ہونے سے بچ گیا۔ ترجمان موٹروے پولیس سنٹرل ریجن کے مطابق کراچی سے لاہور جانے والا ٹریلر ظاہر پیر کے قریب پہنچا تو اچانک اس کا ٹائر پھٹ گیا، جس کے باعث ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا اور ٹریلر سڑک پر الٹ گیا۔ ٹریلر میں خطرناک کیمیائی مواد پوٹاشیم پرمینگنیٹ لوڈ تھا۔ حادثے کے بعد رگڑ کے باعث ٹریلر کے ٹائروں میں آگ بھڑک اٹھی، جس سے کیمیکل میں دھماکے اور آگ پھیلنے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس کے افسران ایک منٹ کے اندر جائے حادثہ پر پہنچ گئے ، علاقے کو گھیرے میں لے کر محفوظ بنایا اور موٹروے پر ٹریفک عارضی طور پر روک دی۔ بعد ازاں ریسکیو 1122 اور ایف ڈبلیو او کے فائر ٹینڈرز نے آگ پر قابو پالیا اور اسے کیمیائی مواد تک پھیلنے سے روک دیا۔ ترجمان کے مطابق حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور ٹریلر کا عملہ بھی محفوظ رہا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...