پٹرولیم قیمتوں میں کمی، بسوں کے کرائے برقرار، عوام پریشان

پٹرولیم قیمتوں میں کمی، بسوں کے کرائے برقرار، عوام پریشان

مسافروں کا اضافی مالی بوجھ کم کرنے کے لیے نئے کرایہ نامے جاری کرنے کا مطالبہ

 وہاڑی (خبرنگار) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے باوجود ضلع وہاڑی کے مختلف روٹس پر چلنے والی اے سی اور نان اے سی بسوں کے کرایوں میں تاحال کوئی کمی نہیں کی جا سکی، ٹرانسپورٹرز پہلے سے نافذ کرائے ہی وصول کر رہے ہیں، جبکہ ضلعی انتظامیہ مسافروں کو ریلیف دلانے میں ناکام دکھائی دیتی ہے ۔ مسافروں کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی ٹرانسپورٹ کرایوں میں فوری اضافہ کر دیا جاتا ہے ، لیکن قیمتوں میں مسلسل کمی کے باوجود کرایوں پر نظرثانی نہیں کی جا رہی، جس کے باعث روزانہ مختلف شہروں اور علاقوں کے درمیان سفر کرنے والے ملازمین، طلبہ، مزدوروں اور عام شہریوں کو اضافی مالی بوجھ برداشت کرنا پڑ رہا ہے ۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا حقیقی فائدہ اس وقت تک عوام تک نہیں پہنچ سکتا، جب تک پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی مناسب کمی نہ کی جائے ۔ شہریوں نے کمشنر ملتان ڈویژن اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع وہاڑی کے تمام اہم روٹس پر چلنے والی اے سی اور نان اے سی بسوں کے کرایوں کا فوری جائزہ لیا جائے ، نئے کرایہ نامے جاری کروائے جائیں اور ضلعی انتظامیہ کو پابند کیا جائے کہ وہ بس اڈوں اور مختلف روٹس پر کرایوں میں کمی پر عمل درآمد یقینی بنائے ، تاکہ مہنگائی سے پریشان عوام کو حقیقی ریلیف مل سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...